سینیٹر رحمان ملک کا مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کرنے کا مطالبہ

  سینیٹر رحمان ملک کا مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کرنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر رحمان ملک نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 25 ہزارروپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نے یوم مزدور پر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ قوم کے معمار اور ملکی تعمیروترقی کے اہم ستون ہیں اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزارروپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی بہتر سہولتیں اور ان کے بچوں کو تعلیم کا حق دیا جائے۔پی پی سینیٹر نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا مشکلات کے پیش نظر مزدوروں کے لئے خصوصی ریلیف پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔

سینیٹر رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -