کورونا سے صحت یاب افراد میں وائرس کا دوبارہ فعال نہ ہونا خوش آئند: پروفیسر طاہر شمسی

  کورونا سے صحت یاب افراد میں وائرس کا دوبارہ فعال نہ ہونا خوش آئند: پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ پروفیسر طاہرشمسی نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پلازمہ میں وائرس کادوبارہ فعال نہ ہونا خوش آئند ہے تاہم مستقبل میں کورونا وائرس کے ساتھ احتیاط سے زندگی گزارنا ہوگی جبکہ جنوری 2020میں کوکورونا وائرس دنیا بھر میں طرز زندگی میں بتدریج تبدیلی پیدا کررہا ہے تاہم یقینی طورپر کہا جاسکتا ہے کہ نئی دنیا سماجی رابطوں سے دوری پرمنسلک ہوگی۔پاکستان میں کورونا وائرس کو 2ماہ مکمل ہونے کے حوالے سے ڈاکٹرطاہرشمسی نے بتایا کہ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس نے جنوبی ایشائی ممالک کے عوام کو سب سے کم متاثرکیا جبکہ امریکا سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس مسلسل تباہی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا میں ڈیرھ ارب کی آبادی میں وائرس نے 31ہزار افراد کو متاثرکیا جبکہ شرح اموات بھی 2فیصد رہی۔انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کے صدر اورمائیکروبیالوجسٹ پروفیسر رفیق خانانی اورعیسی لیب کے سربراہ پروفیسر فرحان عیسی نے کہاکہ کورونا وائرس دنیا بھر کی جغرافیائی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی تباہ کاریوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور خاموشی سے ہزاروں صحت مند افراد کواپنا نشانہ بنارہا ہے۔
طبی ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -