اسلام آباد، ایس او پی کی خلاف ورزی پر G10 سے خطیب گرفتار

اسلام آباد، ایس او پی کی خلاف ورزی پر G10 سے خطیب گرفتار

  

اسلام آباد(آن لائن) نماز جمعہ کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے جامع مسجد جی ٹین کے خطیب مولانا مسعود احمد علوی کو گرفتار کر لیا۔خطیب کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے اور مقررہ ایس اہ پی پر عمل درآمد کرنے کے تحریری وعدے پر دوبارہ رہا کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجامع مسجد جی ٹین کے خطیب مولانا مسعود احمد علوی کو آئی نائن پولیس نے گرفتار کیااور انہیں ان کی طویل تقریر اور مسجد کے اندر اور باہر ملحقہ پارک میں سماجی فاصلوں کو نظرانداز کرنے کی ویڈیو دکھائی گئی جس پر امام مسجد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحریری طورپر آئندہ ایس او پی پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

خطیب گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -