مزدوروں کے عالمی دن پر ریلیاں لاک ڈاؤن سے متاثر

مزدوروں کے عالمی دن پر ریلیاں لاک ڈاؤن سے متاثر

  

نیویارک(این این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متعدد ممالک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کے عالمی دن پر منعقد ہونے والی ریلیاں شدید متاثر ہوئیں۔ بعض یورپی ممالک میں مزدوروں کی تنظیموں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر آن لائن تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ فرانس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس یا پھر اپنے اپنے گھر کی بالکونیوں سے اس دن کو منایا۔ جرمنی میں لوگوں کو محدود تعداد میں چہرے پر ماسک پہن کر ریلیوں میں شرکت کی اجازت دی گئی۔

ریلیاں / متاثر

مزید :

صفحہ اول -