کورونا، 24گھنٹوں میں 47اموات، سندھ 6، خیبر پختونخوا 39اور بلوچستان میں مزید 2مریض دم توڑ گئے، مجموعی ہلاکتیں 408، نئے 1226کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 17699تک جا پہنچی
پشاور، کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد،لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیترنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں جمعہ کے روز کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 408 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17699 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 161 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 118 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔جمعہ روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 1226 کیسز سامنے آئے اور 47 ہلاکتیں بھی ہوئیں جن میں سندھ سے 622 کیسز 6 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا 486 کیسز اور 39 ہلاکتیں، بلوچستان سے 87 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 30 کیسز اور گلگت بلتستان سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔صوبہ سندھمیں کورونا کے مزید 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 6675 اور ہلاکتیں 118 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق مزید 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہوگئی ہیے۔ پختونخوا حکومت کی جانب سے جمعرات 30 اپریل کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے تاہمجمعہ کو جاری اعداد و شمار میں مزید 486 کیسز اور بڑی تعداد میں 39 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔خیبرپختونخوا میں کوروناکے مجموعی مریضوں کی تعداد 2799 اور ہلاکتیں 161 ہوچکی ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 690 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں جمعے کو کورونا کے مزید 87 کیسز اور 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق حکومت بلوچستان کی جانب سے کی گئی۔حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1136 ہوگئی ہے جب کہ 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 183 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں جعمے کو صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد مجموعی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ روز 120نئے کیس رپورٹ ہوئے
پاکستان ہلاکتیں
لندن،واشنگٹن، ریاض ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 27 ہزار ٹیسٹ کرنے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے 552 افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار سات افراد چل بسے ہیں جبکہ مزید ایک سو مریض صحت یاب ہوگئے۔یو اے ای نے اب تک کرونا کے 12481 کیسوں اور 105 اموات کی تصدیق کی جبکہ 2249 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھریواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کہا کہ وہ دو مئی سے اپنے تمام خدمات مراکز کو کھول دے گی۔وہ صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک صارفین کے لیے کھلے رہیں گے۔اس دوران میں ملازمین اور صارفین دونوں کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1351 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 22753ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید پانچ افراد دم توڑ گئے ہیں اوراب وفات پانے والوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 83 فی صد غیر سعودی ہیں اور 17 فی صد سعودی شہری ہیں۔سعودی وزارت صحت کی طبی ٹیمیں اس وقت ملک بھر میں اور بالخصوص شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں مقیم افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہی ہیں۔اس وجہ سے مملکت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تاہم وفات پانے والوں کی شرح بہت کم ہے اور اب تک کرونا وائرس کے شکار افراد میں ایک فی صد سے بھی کم کی موت ہوئی ہے جبکہ 14 فی صد صحت یاب ہوچکے ہیں امریکا میں کورونا نے مزید 2200 افراد کی جان لے لی، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس نے امریکا کو جکڑ رکھا ہے، مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔امریکہ میں سماجی دوری کی وفاقی گائیڈ لائنز کی معیاد ختم ہونے کے بعد کاروبار کھولنے کا فیصلہ مقامی قانون دانوں کے ہاتھ میں چلا گیا، کیلی فورنیا کے گورنر نے ساحل سمندر عوام کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا۔برطانیہ میں وبا کا نقطہ عروج گزر گیا جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی،کئی پورپی ممالک نے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔ایران میں ہلاکتیں 6 ہزار جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ترکی میں بھی کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی جب کہ جرمنی میں اموات ساڑھے 6 ہزار سے زائد ہو گئیں۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 250 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 18 ہزار 428 تک پہنچ گئی۔
عالمی ہلاکتیں