بیرونی ممالک سے آنیوالے 3554مسافروں میں سے 259کورونا کا شکار

    بیرونی ممالک سے آنیوالے 3554مسافروں میں سے 259کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)پنجاب میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف ممالک سے22 خصوصی پروازوں کے ذریعے آنیوالے 3554 پاکستانیوں میں سے 259 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ میڈٖیا رپورٹ کے مطابق 28 اور 29اپریل کو متحدہ عرب امارات،قطر، نیو یارک اور کولمبو سے آنیوالے 767 مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کروانے تک قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کے خون کے نمونے لئے جائینگے۔ رپورٹ کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں ایک سو پانچ مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جن میں سے پینتیس افراد کو دو ہفتے اور دیگر کو ایک ہفتہ قبل سینٹر لایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 767 میں سے 484 لاہور پہنچنے والے مسافروں کوشہر میں اور فیصل آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان آنیوالے ایک سو اکتالیس پاکستانی شہریوں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
مسافر،کرونا

مزید :

صفحہ اول -