ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت 444ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، 10جاں بحق ہو ئے

ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت 444ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، 10جاں بحق ہو ئے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج پر مامور فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ پروفیشنلز بھی اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے ہیں،ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔سب سے زیادہ سندھ میں 3ڈاکٹرز، گلگت بلتستان2، پنجاب2، بلوچستان، اسلام آباد، اور خیبرپختونخوا میں ایک ایک ڈاکٹر فرائض کی آدائیگی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں،اسلام آباد میں متاثرہ41 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے ہسپتالوں میں تعینات تھے جن سے رابطے میں رہنے والے 180 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔ان نمونوں میں سے 172 افراد کے نمونوں کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 10 افراد میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جبکہ 8 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ34 ہیلتھ وکرز ایسے ہیں جو اپنے گھروں یا دیگر جگہوں پر آئیسولیٹ ہیں۔دو ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 4 ہیلتھ پروفیشنلز کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے کہ جبکہ ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق بھی ہوا ہے۔وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وبا سے ابتک 216 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح 67 نرسسز اور161 طبی عملہ کے اراکین بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔طبی عملے میں سب سے زیادہ 38 افراد خیبرپختونخوا میں جبکہ سندھ میں 33، پنجاب23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں 13 اور آزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے طبی عملے کے تیزی سے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 103 ہیلتھ ورکرز میں وبائی مرض کی تشخیص ہوچکی ہے۔پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں کا صحت عملہ بھی کورونا کا شکار ہے،سٹاف کے 24 کیسز کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سب زیادہ سے متاثر ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے کی تعداد 14 اورخیبر ٹیچنگ میں 15 ہوگئی ہے۔طبی عملے کے 583 کلوز کانٹیکٹ افراد کی نشاندہی پر 407 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا، جن میں 45 مثبت آئے محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 20 صحت اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر جاوید کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ہیلتھ پروفیشنلز ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -