حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر خاموشی سے ٹیکسز بڑھا دیئے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر خاموشی سے ٹیکسز بڑھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی، پٹرولیم مصنوعات پرخاموشی سے ٹیکسز بڑھا دئیے۔دنیا نیوز کو موصول ہونیوالی د ستاویزت کے مطابق پیٹرول پر45 روپے 85 پیسے فی لٹر ٹیکس، لیوی، ڈیوٹیز عائد ہے، پیٹرول کی قیمت خرید 35.73 روپے، قیمت فر و خت 81.58روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر 49.11 پیسے فی لٹر ٹیکس، لیوی اور ڈیوٹیز عائد کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت خرید 30 روپے99 پیسے، قیمت فروخت 80 روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے ایک لٹر پیٹرولیم لیو ی میں 14 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 15.49روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لٹر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹر پر 11 روپے 64 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے، حکومت نے مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر کر 18روپے 2 پیسے کردی، لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر 11 روپے 18 پیسے کردی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی سپلائی کاسٹ 30 روپے 99 پیسے فی لٹرہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹر پر 3 روپے 12 پیسے ڈیلر مارجن عائد کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مار جن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹرپر آئی ایف ای ایم 1 روپے 54 پیسے وصول کیا جا رہا ہے، پیٹرول کے فی لٹر پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 60 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، پٹرول پر لیوی 17.16 روپے سے بڑھاکر 23.76 روپے کردی گئی۔ پیٹرول کے فی لٹرپر 11 روپے 85 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے۔دستاویز کے مطابق پٹرول کی فی لٹرسپلائی کاسٹ 35 روپے 73 پیسے بنتی ہے، پٹرول کے فی لٹرپر 3 روپے 70 پیسے ڈیلر مارجن وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول کے فی لٹرپر آئی ایف ای ایم 3 روپے 73 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔
ٹیکسز اضافہ

مزید :

صفحہ اول -