ڈینگی کے خاتمے کیلئے 5سالہ ایکشن پلان تیار کر لیا: ڈاکٹر ظفر مرزا

  ڈینگی کے خاتمے کیلئے 5سالہ ایکشن پلان تیار کر لیا: ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے پانچ سال کا ایکشن پلان بنایا ہے،ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام کو بھی اپنا کلیدی رول ادا کرنا ہوگا،ڈینگی کے حوالے سے نیشنل ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے گا،عوام اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک اور تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ں یلتھ ڈی جی ہیلتھ جڑواں شہر کی انتظامیہ بھی شریک تھی اجلاس میں وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ڈینگی کے حوالے سے کیے گیے اقدامات انتظامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور ضروری موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے جڑواں شہروں کی انتظامیہ ملکر مشترکہ اور مربوط اقدامات کو یقینی بنائے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ آئی سی ٹی میں ڈینگی کے تدارک کیلئے 105 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -