جرمن دواساز کمپنی نے کوروناکی ویکسین تیارکرلی

جرمن دواساز کمپنی نے کوروناکی ویکسین تیارکرلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی ایک دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرکے اس کی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔امریکی کمپنی فائزر کیساتھ مل کر کام کرنیوالی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک نے بتایا ہے کہ BNT162 نامی ویکسین23 اپریل سے 12 افراد کو دی جا رہی ہے۔جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں اس ویکسین کی 200 افراد پر مشتمل گروپ پر آزمائش شروع کرے گی جن کی عمریں 18سے 55 سال کے درمیان ہوں گی۔یاد رہے کہ جرمن کمپنی سمیت دنیا بھرمیں کئی کمپنیاں اور ادارے اس وقت کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسین پر کام کر رہے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی محفوظ ترین ویکسین کی تیاری میں اب بھی کم از کم ایک سال کا وقت لگے گا۔جرمن کمپنی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی بھی انسانوں پر اپنی ویکسین کی آزمائش کا آغاز کر چکی ہے۔امریکی کمپنی جی ایس کے اور فرانس کی کمپنی سنوفی بھی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ان کی انسانوں پر آزمائش بھی اسی سال کے دوسرے حصے میں شروع ہو گی۔

کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ اول -