چین سے ماسک،گلوز اور طبی سامان کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  چین سے ماسک،گلوز اور طبی سامان کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کیخلاف خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی لباس شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا۔ پرواز پی کے 8852بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازسے اتارنے سے پہلے سامان پرجراثیم کش اسپرے کیاگیا۔ پاکستانی حکام نے سامان وصول کیا، طیارے میں عملے کے ساتھ2مسافربھی اسلام آبادپہنچے، دونوں مسافروں کوقرنطینہ سینٹرمنتقل کردیاگیا۔
چین سامان

مزید :

صفحہ اول -