بلاول سندھ میں اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ عوام کو دکھائیں، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جناب بلاول! آپ بالکل فارغ ہیں اور آپ کے مطلوبہ نمبر سے آپ کیلئے اس وقت کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہاکہ جناب حادثاتی چیئرمین! آپ کا مطلوبہ اس وقت ملک بھر کیطرح سندھ کے مزدوروں اور محنت کش افراد کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جناب فرزند زرداری! آپ کا مطلوبہ نمبر ان دیہاڑی دار افراد کی 12 ہزار فی کس کے حساب سے مدد میں مصروف ہے، جناب بلاول! آپ بالکل فارغ ہیں اور آپ کے مطلوبہ نمبر سے آپ کیلئے اس وقت کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آپ سے التماس ہے کہ 3 سال بعد کوشش کیجئے مگر تب تک نامہ اعمال میں دکھانے کیلئے کچھ بھر لیجئے، افسوس کا مقام ہے ایک بار پھر بلاول نے مایوس کیا، بجائے اس کے کہ اپنے کام بتاتے کہ سندھ میں کیا کیا ہے، ایک بار پھر سیاسی بیانات دینا شروع کر دئیے۔
فیصل جاوید