عالمی وباء، اپنے ارد گرد محنت کشوں کا ساتھ دینا چاہیے، اعجاز شاہ

عالمی وباء، اپنے ارد گرد محنت کشوں کا ساتھ دینا چاہیے، اعجاز شاہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں جب ہم ایک عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں، اپنے گردونواح میں موجود محنت کشوں کا ساتھ دیں - جمعہ کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام کہاکہ محنت کشوں کا ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ہے- انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل وقت میں جب ہم ایک عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں - اپنے گردونواح میں موجود محنت کشوں کا ساتھ دیں - انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان مزدوروں اور ضرورت مند طبقے کی فلاح کے لئے کام کر رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ جلد ان مشکل حالات سے باہر نکل آئینگے- اعجاز شاہنے کہاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے اور اپنے گردونواح کے تحفظ کو یقینی بنائیں - اعجاز شاہ نے کہاکہ اس وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے-

اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -