مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کرنا پیپلز پارٹی کا شیوہ، ناصر شاہ
کراچی(این این آئی) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے یوم مئی پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق جن معاشروں میں مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں ملتے وہ معاشرے تنزلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دینے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ مزدوروں کی فلاح و بہبود ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے یوم مئی کے حوالے سے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیاکو کورونا وائرس کا سامنا ہے، اس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ بھی مزدور ہے۔وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یوم مئی کے حوالے سے مزدروں کے لئے ایک بھرپور پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
ناصر حسین شاہ