پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں: لاہور چیمبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں: لاہور چیمبر

  

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات میں بہترین فیصلہ قرار دیا اور توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دیکر مزید ریلیف مہیا کرے گی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے صنعتکاروں، تاجروں اور عوام کو بہت ریلیف ملے گا جبکہ اعتمادسازی کی فضا کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین تجارتی و معاشی صورتحال کے پیش نظر کاروباری برادری اور حکومت دونوں کو ایک دوسرے کے تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس وقت مشکل وقت کو بہ احسن طریقے سے ٹالاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ آرڈرز کینسل اور کاروباری سرگرمیاں منجمد ہونے کی وجہ سے کاروباری برادری شدید پریشان ہے، اس کے باوجود لیبر کو روزگار کی فراہمی اس کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اسے یقینی بہت بڑی سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تاجر برادری کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے کیونکہ وہ شدید مالی مشکلات میں ہیں۔

مزید :

کامرس -