انفینکس کا 48میگا پکسلز کواڈ کیمرے کے ساتھ Note7متعارف

انفینکس کا 48میگا پکسلز کواڈ کیمرے کے ساتھ Note7متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) آن لائن اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے برانڈ ایمبسیڈرعائز ہ خان اور دانش تیمورکے ساتھ ملکر انفینکس کی متوقع Note7سیریزکو پاکستان میں متعارف کرادیا، انفینکس Note 7، 48میگا پکسلز کواڈ ریئر ویڈیو کیمرے کے ساتھ کم روشنی میں ہائی ڈیٹیل تصاویر،ویڈیوز شوٹ اورمیڈیا ٹیک ہیلیوG70چپ سیٹ ٹیکنالوجی اور 6.95انچز ایچ ڈی پلس انفنٹی ڈسپلے کا حامل ہے، 4GBور 4GB+64GB(21,999)خوبصورت رنگوں پر مشتمل ہے اور4مئی سے XParkپر Pre Booking پر دستیاب ہوگا۔، 48میگا پکسلز کواڈ کیمرا صارفین کوخاص طور پر انتہائی کم روشنی میں اضافی ہائی ریسولیشن پر فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دیتا ہے، تصاویر کھینچنے والے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر ہو یا پھر اندھیری گلی میں رات کے وقت میں لی گئی سیلفی ہو، کیمرہ ان سب حالات میں بہتر شوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انفینکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Huکا کہنا ہے کہ ہمیں مقامی مارکیٹ میں Note 7متعارف کرانے پربہت فخر ہے،Note 7سافٹ ویئر کے تجربے میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے ہارڈویئر اور جدید ڈیزائن کا حامل اسمارٹ فون ہے، جو ٹیکنالوجی میں اپنی جدت کے باعث صارفین کی توجہ اور اس کی ضروریات کو پوراکرتے ہوئے مجموعی طورپر بہترتجربہ فراہم کرتا ہے، Mr. Joe Hu کا کہنا تھا کہ ہمین یقین ہے کہ صارفین انتہائی مناسب قیمت میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ Note 7کے تجربے حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسمارٹ فون لوگوں کی زندگیوں میں روزمرہ کے کام اور نجی زندگی میں انتہائی ناگزیر ہوچکے ہیں،کم روشنی میں ویڈیو شوٹنگ کبھی اتنا آسان نہیں رہا جبکہ Note 7کی کم روشنی میں کارکردگی واقعی شاندار ہے۔ لولائٹ کیمرہ 30fps، اور 2.8umکے ساتھ کم روشنی میں ہر تصویر اور ویڈیو کو تمام تر رنگوں اور تفصیل کے ساتھ بغیر فلیش لائٹ کے شوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔1
080pلائٹ کیمرہ Note 7 کو دوسرے موبائل پراڈکٹس سے مختلف بناتا ہے، اس لولائٹ کیمرے سے صارفین کم روشنی میں دھندلے پن سے پاک تصویر بناسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -