اپٹما کے وفد کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات

اپٹما کے وفد کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک سے اپٹما کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز کی سر براہی میں وفد نے ملاقات کی اورکورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال میں پنجاب میں برآمد ات کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے وفد کو پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وفد میں اپٹما کے چیئرمین پنجاب عادل بشیر،سیکرٹری جنرل رضا باقر، سینئروائس چیئرمین رحیم ناصر اورمعروف صنعتکار کامران ارشد شامل تھے۔

مزید :

کامرس -