فلور ملز کا گندم کا کوٹہ ختم کردیاگیا

      فلور ملز کا گندم کا کوٹہ ختم کردیاگیا

  

لاہور (آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر کی فلور ملز کا گندم کا کوٹہ ختم کرتے ہوئے تمام فلور ملز کو گزشتہ روز سے گندم کی سپلائی بند کر دی ہے۔ فلور ملز کے مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ملوں کے لئے گندم اوپن مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے فلور ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت فلور ملز کو سرکاری گندم 1375 روپے فی من کے حساب سے فروخت کر رہی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ سمیت غلہ منڈیوں میں یہی گندم 1440 روپے سے 1460 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے۔ فلور ملز کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کر سکتے جبکہ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی سربراہی میں ایک ٹیم نے برکی اور ہڈیارہ کے علاقوں میں چھاپہ مار 4800 گندم کی بوریاں برآمد کر لی ہیں۔

مزید :

کامرس -