فیوچر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزمیں شراکت داری

فیوچر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزمیں ...

  

لاہور(پ ر)کورونا کے خلاف جنگ اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت پر وائرس کے طویل المدتی اثرات کو کم کرنے کے لئے مقامی صلاحیت پیدا کرنے کی کوششوں کے حوالے سے فیوچر ٹرسٹ نے حاملہ خواتین میں وائرس کی منتقلی کے بارے میں اسٹڈی کے لئے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کو 1.5 ملین روپے کا گرانٹ جاری کیا ہے۔ یہ عطیہ جے ایس بینک کے توسّل سے آئی سی سی بی ایس کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ عطیہ فیوچر ٹرسٹ کی جانب سے میڈیکل اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے وائرس کے طویل المدتی صحت کے اثرات کو کم کرنے کی سمت طویل المدتی حل تلاش کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔جے ایس بینک کے صدر و سی ای ا و باصر شمسی نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور حقیقت میں دنیا کیلئے طویل المدتی حل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی سی سی بی ایس کے ساتھ کام کرنا کسی ایسے راستے کی تلاش اور اس میں شامل ہونے کا ایک موقع ہے جس سے یہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی کہ وائرس پاکستان میں لوگوں کو بالخصوص خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے۔ اقبال چوہدری نے کہا کہ فیوچر ٹرسٹ پاکستان میں ان چند اداروں میں شامل ہے جو وقت کی ضرورت کو سمجھ چکے ہیں جس میں طبی تحقیق ہے جو طویل المدتی علاج کی بنیاد پر ہوگی۔ ہم فیوچر ٹرسٹ کے ساتھ طویل المدت تعلقات کے منتظر ہیں۔جس سے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان زبردست طریقے سے مستفید ہوگا۔

مزید :

کامرس -