ہائی ٹیک لبریکینٹس کی آمدنی میں تین ماہ کے دوران 16 گنا اضافہ

ہائی ٹیک لبریکینٹس کی آمدنی میں تین ماہ کے دوران 16 گنا اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ہائی ٹیک لبریکینٹس کی آمدنی میں جنوری تا مارچ 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کیلئے کمپنی کی آمدنی 41.93 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران ہائی ٹیک لبریکینٹس کو 2.52 ملین روپے کی آمدن ہوئی تھی۔ اسی طرح سال 2019ء کے ابتدائی تین مہینوں کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی آمدنی میں 39.41 ملین روپے یعنی 16 گنا کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.02 روپے کے مقابلہ 0.36 روپے فی حصص بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -