ڈاکٹر منور کی معطلی برقرار، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کورپورٹ کرنیکا حکم

  ڈاکٹر منور کی معطلی برقرار، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کورپورٹ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)حکم امتناعی پر موجود پہلے سے معطل سی ای او ہیلتھ ملتان کی معطلی کے احکامات برقرار ہیں فوری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کو سی ای او ہیلتھ ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیاتفصیل (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کے مطابق رواں سال فروری میں سیکرٹری ہیلتھ نے کرپشن سمیت دیگر الزامات کی پاداش میں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر منور عباس کو معطل کر کے انکوائری شروع کروائی تھی تاہم ڈاکٹر منور عباس عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے سیٹ پر براجمان رہے تاہم عدالت نے دوبارہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے سپرد کر کے حکم امتناعی دیا تھا جس پر سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے گزشتہ روز تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ڈاکٹر منور عباس کی معطلی کے احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں فوری عہدہ چھوڑ کر محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ انکی جگہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کو سی ای او ہیلتھ ملتان کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -