عوام کو تیل قیمتوں میں کمی کافائدہ دیاجائے، شیخ فیاض الدین

  عوام کو تیل قیمتوں میں کمی کافائدہ دیاجائے، شیخ فیاض الدین

  

خان پور (نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آنی چاہیے لیکن ابھی تک کرائے بھی کم نہیں کیے گئے متعلقہ ادارے اور حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز کو پابند کرے کہ تیل کی قیمتیں گرنے کے ساتھ ہی کرائے بھی کم کیے جائیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ ن(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کا جہاں پر کرایوں میں فائدہ ہو گا وہیں فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بھی کمی واقع ہو گی اگر حکومت چاہے تو اس نادر اور نایاب موقع کا فائدہ 23 کروڑ عوام کو دے سکتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل انتہائی سستا ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں بھی تیل کی قیمتیں انتہائی کم ہونے چاہیں تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا پھر بھی تیل کی قیمتیں کچھ نہ کچھ کم ہوئی ہیں جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش اور دیگر عام استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی تھیں لیکن اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہو گئی ہیں تو ٹرانسپورٹرز اور دوسرے طبقات کو چاہیے کہ وہ عام استعمال کی اشیاء اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری طو رپر کمی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر زرعی مراسلات اور کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی کرے ہمارا کسان بہت پریشان ہے کھاد، سپرے، بیج کی قیمتیں انتہائی حد تک بڑھی ہونے کی وجہ سے ہمارا کسان معاشی طور پر نڈھال ہو چکا ہے حکومت اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کو ریلیف مہیا کرے اس موقع پر شیخ عماد الدین، شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، چوہدری بلال ار شد، عاطف بشیر جتوئی، چوہدری محمد نوید، قاضی جلیس الدین بھی موجود تھے۔

شیخ فیاض الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -