مزدوروں کو حقوق دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، زبیراحمد خان

  مزدوروں کو حقوق دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، زبیراحمد خان

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) چیئرمین الفتح کیپکو ایمپلائزیونین سی بی اے زبیر احمد خان مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر اس سال یوم مزدور سادگی سے منانے کا مقصد آج کے دن محنت کش طبقہ کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے،شکاگوں کے مزدور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے امریکی شہر شکاگو میں (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ مزدوروں کے مسائل کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مزید اور کیپکو ملازمین کے WWPFکے حصول اور سابقہ دور میں ملنے والے ڈیویڈنٹ کے حصول کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جائیگا اور ہر صورت میں مزدور کے حقوق دلائے جائیں گے،اس موقع پر صدر عابد حمید چانڈیہ، جنرل سیکرٹری شاہد مقصود، اشفاق احمد، صفدر علی،محمد اقبال، عزیز الحق، چوہدری اشرف شاہد، قاضی فرید،مقصود ربانی، محمد شہباز، خالد حسین ارمانی، فہد خان کے علاوہ جھنگ گروپ اور انعام مجیدخان گروپ کے انعام المجید،سید عابد حسین شاہ،چوہدری غلام حسین چدھڑ،چاچا ظفر، عبدالجبار انجم، نصیب عالم، مبشر بھٹی محمد فاروق خان چانڈیہ سمیت دیگر بھی شریک تھے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے اور صنعتوں کی بندش کیوجہ سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہورہا ہے،کہ ویسے تو اس موذی وبا سے پہلے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرمایہ دار اور صنعت کار طبقہ محنت کشوں کے حقوق سلب کرتا آ رہا ہے لیکن کرونا وائرس کی وباء نے مزدوروں کا خصوصا”ڈیلی ویجز ورکرز کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے،بہت سی فیکٹریوں، ملوں اور اداروں نے مزدوروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے جسکی وجہ سے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں اور وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار اور لیبر منسٹر پنجاب انصر مجید نیازی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پسے ہوئے مزدوروں کے معاشی مسائل کے فوری حل کیلیئے WPPF کے قانون کا بقیہ کام جلد مکمل کر کے پچھلے کئی سالوں سے تعطل کا شکار بونس کی ادائیگی عید الفطر سے پہلے کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں،اس موقع پر جھنگ گروپ اور انعام مجیدخان گروپ کے انعام المجید نے اپنے ساتھیوں سمیت الفتح کیپکو ایمپلائزیونین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -