ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ:ملازمین کی 4ماہ سے تنخواہ، حکومت غریبوں کو ریلیف دے ، رانا محمد تحسین، حاجی گلزار اوردیگر کاردعمل

    ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ:ملازمین کی 4ماہ سے تنخواہ، حکومت غریبوں کو ریلیف دے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے 26ملازمین کو4ماہ کی تنخواہیں نہ دنیاان ملازمین کے ساتھ ظلم ہے۔دھنوٹ کوٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے کیلئے منصوبہ بندی کرتے وقت ہی ملازمی کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

کو مدِ نظر رکھنا چاہیئے تھا۔تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے کلاس فور ملازمین کے 26خاندانوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار رانا محمد تحسین صدر وسیب اتحاد دھنوٹ اور حاجی گلزار حسین مغل صدر مرکزی انجمن تاجران دھنوٹ نے صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی وباٗ کے مشکل ترین حالات میں فوری طور پر ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے26ملازمین کا اجراء کیا جائے۔
ردعمل