گندم خریداری مہم کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، چوہدری محمد شفیق

  گندم خریداری مہم کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، چوہدری محمد شفیق

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوۃ چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم2020ء کے اہداف حاصل کرنے کیلئے خریداری مہم کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، انتظامی ومحکمہ خوراک (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

حکام گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ اور کسانوں کے مسائل حل کریں۔اقبال آباد فوڈسنٹر پردورے کے موقع پر ڈی ایف سی عبدالماجدخاں ودیگرعملہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو باردانہ کی فراہمی سے لیکر گندم کی خریداری تک کے تمام مراحل کو شفاف رکھا جائے،گندم خریداری مہم میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کسانوں کا معاشی استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی کسی ادارہ کی اجارہ داری قائم ہونے دی جائے گی۔گندم خریداری مہم کے دوران تمام ادارے حکومتی قواعدو ضوابط کے تحت ہیں گندم خریداری اور ذخیرہ کر سکتے ہیں، اس موقع پر میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 94فیصد کسانوں کو باردانہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ 60فیصد سے زائد گندم خریداری مکمل کی جا چکی ہے۔

سہولیات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -