تیل قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، حکومت مشکل وقت میں غریبوں کیساتھ کھڑی ہے، مسز شاہدہ احمد

  تیل قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، حکومت مشکل وقت میں غریبوں ...

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے 30روپے فی لیٹر کمی کرکے حکومت نے عوام کو بڑرایلیف دیاہے۔انہوں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے غریب طبقے پرمرتب ہونے والے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ احسا س کفالت پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کویقینی بنایاگیاجبکہ چھوٹے تاجروں، اور گھریلو ں صارفین کوبجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر دیگر ٹیکسوں میں نرمی کرکے مشکل وقت میں حکومت نے بڑاریلیف دیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو عام لوگوں کے مسائل کامکمل اداراک ہے ماضی میں محض شوبازیاں دیکھا کر قومی وسائل کوہڑپ کیاگیا۔ جبکہ موجودہ حکومت نے آزمائش اورمشکل گھڑی میں تمام وسا ئل کارخ غریب عوام کی طرف موڑ کرریاست مدینہ کے ویژن کوعملی شکل دی ہے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -