پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے حکومت انتظامات کر رہی ہے،قاسم سوری

پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے حکومت انتظامات کر رہی ہے،قاسم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پاک چائنہ بزنس کیمونٹی کے جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی اور اسرار خان مہمند پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو تفصیلات کے مطابق وفد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو بتایا کہ پاک چائنہ(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

بزنس کیمونٹی پاکستان اور چائنہ کے مابین تجارتی بنیادوں پر تعلقات کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ کئی سالوں پر محیط سفر میں پاکستان اور چائنہ میں سرکاری و نجی سطح پر ہی نہیں بلکہ مقامی صنعتوں اور تاجروں کے مابین بھی تجارت کو فروغ دینے کے لیے گرانقدر اقدامات کیے گئے ہیں۔ حالیہ دنوں دنیا بھر کی طرح چائنہ میں بھی 400 سے زائد پاکستانی تاجر محصور ہیں،عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات میں لاک ڈان اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ان 400 سے زائد پاکستانی تاجروں کے اہلخانہ پاکستان میں شدید ترین ذہنی اضطراب اور اذیت سے گزر رہے ہیں جبکہ چائنہ جانے والے پاکستانی تاجر ذرائع آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں شدید کرب کا شکار ہیں۔ پاک چائنہ بزنس کیمونٹی حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وطن عزیز کا درد رکھنے والے محب وطن طبقے کی داد رسی کی جائے جس طرح پاکستان نے دنیا کے دوسرے ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے سپیشل فلائٹس بھجوائیں اسی طرح چائنہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی فلائٹس چلائی جائیں تاکہ اس پریشانی اور ذہنی کرب کا خاتمہ ہو سکے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاک چائنہ بزنس کیمونٹی کے وفد کو بتایا کہ سمندر پار پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت خصوصی انتظامات کر رہی ہے چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی جاری ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی سید زلفی بخاری اور ان کی وزارت دن رات کام کر رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کی سید زلفی بخاری سے بات بھی کروائی۔ پاک چائنہ بزنس کیمونٹی کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا سمندر پار پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کی کوششوں کو سراہا۔
قاسم سوری