جتوئی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، کئی اہلکار بھی زخمی
جتوئی (نمائندہ پاکستان) پولیس مقابلہ میں دو بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار بھی زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ جتوئی کی چوکی جہان پور کے نواحی علاقہ بستی کھکنگ کے قریب پولیس اور ڈاکووں میں مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جبکہ کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے پولیس تھانہ جتوئی سٹی علی پور کو مطلوب علاقہ کے دو بدنام زمانہ ڈاکو عمران دنگا اور فیاض کی مخبری ہوئی تو پولیس(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
نے ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا پولیس فورس نے تعاقب کیا اور تھانہ جتوئی کی چوکی جہان پور کے علاقہ بستی کھنگ میں ان کو گھیرے میں لے لیا جہاں ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے اشہتاری ملزمان عمران دنگا اور فیاض ٹانہور زخمی ہوگئے اور زخمی ڈاکووں کو ہسپتال لے گئے اور زخمی ڈاکو ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
ہلاک