امسال عید پر شاپنگ کی بجائے غریبوں کی مدد کی جانی چاہئے،راجہ بشارت

  امسال عید پر شاپنگ کی بجائے غریبوں کی مدد کی جانی چاہئے،راجہ بشارت

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہم سب کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اپنے ارد گرد موجود مستحق خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہو سکے تو اس سال عید کے نئے کپڑے خریدنے کی بجائے وہ پیسے غریبوں کو دیکر انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔پنجاب بیت المال اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے صوبہ بھر میں 15کروڑ مالیت کے 50 ہزارراشن بیگ تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔وہ جوہر ٹاؤن (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔امین بیت المال محمد اعظم، چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشن پیک محکمہ بیت المال پنجاب اور اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔وزیر قانون نے کہا کہ کرونالاک ڈاؤن کے دوران غریب اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے تاہم حکومت کو عوام بالخصوص نچلے طبقے کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سب سے زیادہ غریب طبقے کی امداد پرتوجہ دے رہے ہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت احساس پروگرام کے ذریعے اربوں روپے کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔

راجہ بشارت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -