میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 صارفین کوجرمانے

  میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 صارفین ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)شاہ رکن عالم سب ڈویڑن کی ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز ہوگیاہے۔9افراد کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ڈی او میپکوشاہ رکن عالم سب ڈویڑن ملتان انجینئرغلام مصطفی،لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ نثارگردیزی، میٹرسپروائزر وکیل احمد، میٹر ریڈر عبدالرشید اور لائن مین فرسٹ محمد ظفر پر مشتمل ٹیم نے موضع بسنت کوٹ سے محمدحسنین اکاؤنٹ نمبر 10-15191-0766723کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر 1909یونٹس، بستی کوٹ عاربی سے فیض رسول اکاؤنٹ نمبر10-15191-0766721کو 771یونٹس،چاہ بمبے والا سے حضوراں مائی کے نام سے نصب میٹر اکاؤنٹ نمبر 10-15191-0766746کو1869یونٹس، راجپوت کالونی 17کسی سے ارسلان علی اکاؤنٹ نمبر 07-15191-0526632کو 1943یونٹس، چاہ دھیلاں والا بستی عاربی سے محمد اجمل اکاؤنٹ نمبر 10-15191-0766787کو 1616یونٹس اور محمد اسلم اکاؤنٹ نمبر10-15191-0766772کو 1233یونٹس، بستی کوٹھے والا میں شوکت شاہین اکاؤنٹ نمبر 04-15191-0325403کو 2070یونٹس،کھوہ لابراں والا سے عطاء حسین اکاؤنٹ نمبر03-15191-0247518کو 1392یونٹس اور محمد حسین اکاؤنٹ نمبر 04-15191-0289706کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر 2628یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں اور نصب میٹرز اتارکر قبضہ میں لے لئے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -