گڑھا موڑ:نہر7آر میں 100فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیر آب

      گڑھا موڑ:نہر7آر میں 100فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) گڑھا موڑ،90ڈبلیوبی کے قریب گذشتہ سے پیوستہ رات نہر7آرمیں 100فٹ چوڑاشگاف پڑگیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 90ڈبلیو بی کے قریب 7 آر نہر میں گذشتہ سے پیوستہ رات 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیاابتدامیں شگاف بیس فٹ تھالیکن بروقت پرنہ کرنے کی وجہ سے شگاف بڑھتے ہوئے 100فٹ تک پہنچ گیانہرٹوٹنے کی وجہ سے درجنوں ایکڑکاٹی ہوئی اورکھڑی گندم کی تیار فصل زیرآب آ گئی کئی گھنٹے گزرنے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کے باوجود محکمہ انہار شگاف بندنہ کرسکی موقع پرموجودکسانوں نے بھی اپنی مددآپ کے تحت شگاف پرکرنے کی کوشش کی لیکن پانی کے تیزبہا?کی وجہ سے شگاف پرکرنے میں کامیاب نہ ہوسکے نہری پانی فصلوں،کھیتوں سے ہوتا ہواقریبی گاؤں تک جا پہنچا جبکہ محکمہ کاانہارکیعملہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شگاف زیادہ بڑا ہے اس لئے نہر کو ہیڈ سے بند کرانے کے بعد شگاف پر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔
زیرآب