لیسکو کا ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں روپے جرمانہ

لیسکو کا ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لاہوالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایسٹرن سرکل میں ایس ای رشید احمد خان کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی سب ڈویژن سراج الدین کاکڑ نے اپنے اسٹاف، ڈویژنل ٹاسک فورس اور رینجرز کے ہمراہ بھینی، اچھو گل، تلواڑاہ اور ملک پور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 4 ٹیوب ویلز کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑاجبکہ ملک پور اور جنڈیالہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران4 ڈومیسٹک میٹر ڈائریکٹ سپلائی سے جبکہ2میٹر ٹیمپرڈ کر کے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ تمام پکڑے جانے والے کنکشنز کو منقطع کرکے 749,000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔