ضلعی افسران کے مارکیٹوں پر چھاپے،پرائس چیکنگ کا جائزہ لیا

  ضلعی افسران کے مارکیٹوں پر چھاپے،پرائس چیکنگ کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہورپرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک، ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواصغر جوئیہ نے اے سی سٹی تبریز مری کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے، اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھامیں سبزیوں، پھلوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -