پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معیشت کوفائدہ ہوگا، عامر ڈوگر

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معیشت کوفائدہ ہوگا، عامر ڈوگر

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے لیے ریلیف کی سہولت فراہم کرتے ہوئے نہ صرف عوام دوست ھونے کا واضع ثبوت دیا ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی اقدامات عوام کے لیے حوصلہ افزا ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے نہ صرف (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ زراعت اور عام آدمی کی زندگی پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ دو ماہ میں 65 روپے کمی کی گء اور اسی طرح گزشتہ دو ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی 40 روپے کی مجموعی کمی کی گئی۔قیمتوں میں نمایاں کمی سے نہ صرف مہنگاء کا خاتمہ ہوگا بلکہ شعبہ زراعت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات کو فروغ دے رہی ہے ایک طرف عالمی وبا کرونا وائرس جیسے بڑے چیلنج سے نمبروآزما ہے تو دوسری جانب لاک ڈاون کے متاثرین کی سپورٹ کے لیے بھی حکومت عملی اقدامات اٹھاے ہوئے ہے ان حالات میں وزیر اعظم عمران خان کے دانشمندانہ فیصلے بھی قوم کے لیے حوصلہ افزا ہیں ان تمام تر حالات میں قوم کو صبروتحمل اور یکجہتی کو بروئے کار لاتے ہوئیآگے بڑھنا ہوگا لاک ڈاون کے دوران نقل وحرکت کو محدود رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو احتیاطی تدابیر پر بھی ضرور عمل پیرا ہونا چاہیے۔

عامرڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -