مذہبی جماعتوں نے یوم ختم نبوت منایا،قادیانیوں کیخلاف احتجاج

  مذہبی جماعتوں نے یوم ختم نبوت منایا،قادیانیوں کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) مذہبی جماعتوں کی اپیل پر جمعۃ المبارک یوم ختم نبوت کے طور پر منایا گیا، حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے،اگر واپس نہ لیا گیا تمام دینی جماعتیں ایک مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر مجبور ہوں گی۔علامہ راغب حسین نعیمی، علامہ خادم حسین رضوی اور قاری زوار بہا در نے جمعہ کے اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قادیانی کافر نہیں بلکہ مرتد ہیں۔اہل اقتدار جان لیں کہ غیرمسلم اقلیتی کمیشن میں صرف پاکستان کا غیرمسلم طبقہ ہی رکن بن سکتا ہے جبکہ قادیانی خود کو اقلیت یعنی غیرمسلم ماننے کیلئے تیار ہی نہیں پہلے وہ خود کو غیرمسلم تسلیم کریں پھر انہیں کمیشن پر شامل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے لارنس مرکز میں، علامہ زبیر ظہیر نے فردوس مارکیٹ،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جے بلاک ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کیاجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن وزرات مذہبی امور میں شمولیت کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صریحاً آئین پاکستان سے غداری کا ارتکاب ہوگا۔علامہ طاہر تبسم، مولانا عبدالرب امجد،قاری اعظم حسین اور مولانا امجد خان نے کہا کہ اقلیتی کمیشن میں شمولیت کے بعد قادیانیوں کو اقلیتوں کے سارے حقوق حاصل ہو جائینگے جو ٹھیک نہیں۔مولانا محمد اجمل قادری اور مفتی محمد کریم خان نے بھی خطاب کئے