جعلی دودھ‘مردہ مرغیوں کاگوشت فروخت ہونیکا انکشاف
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حشرات زدہ مٹھائی‘ جعلی دودھ‘مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت جاری‘ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 2,165 لیٹر دودھ‘32کنال پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف‘ناقص مصالحے و زائد المیعاد اشیا برآمد‘ جوس فیکٹری‘سوئیٹس یونٹ و پولٹری شاپ سیل‘ 215فوڈ یونٹس کو نوٹس‘ 13کو جرمانے کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرآپریشنز ساؤتھ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
شہزادمگسی کی سربراہی میں ٹیم نے رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے فاروخ حمید سائیڈر جوس فیکٹری پر چھاپہ مارا۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،نامناسب لیبلنگ کرنے،ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال،ایکسپائرڈ فلیور کے استعمال،سیمپل فیل ہونے،مینگو پلپ،رنگ کی نامناسب سٹوریج کرنے پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔اسی طرح لیہ میں واقع رضوان سوئیٹ یونٹ کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال،مکھیوں کی بہتات،غیر معیاری مٹھائی کی فروخت پر سوئیٹس یونٹ کو سیل کیا گیاجبکہ راجن پور میں واقع عبدالشکورپولٹری شاپ کو مکھیوں کی بہتات، مردہ مرغیوں کی موجودگی،لائسنس نہ ہونے،ناقص صفائی پر سربمہر کیا گیا۔ مزید براں 184کنال پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی،32کنال پر کاشت سیوریج کاپانی لگانے کی وجہ سے پالک،میتھی،کلفا سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کیا گیا۔ملتان میں 160کنال اور لیہ میں 24کنال رقبے پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی.لیہ میں 24کنال اور ملتان میں 8کنال پر اگائی گئی سیوریج زدہ سبزیوں کو تلف کیا گیا.جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویڑن میں 79فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور74کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 117 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 100فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 48 شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے41فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 5فوڈ پوائنٹس کو33,000 روپے، بہاولپور ڈویڑن میں 3 شاپس کو5,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 05فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر24,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ دوران کارروائی،2,165 لیٹر ناقص دودھ،51کلو ملاوٹی مصالحہ جات،100کلو سینڈوچ اور 18کلو غیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کیا گیاہے۔
گوشت