سرکار دوعالمؐ کی عزت وناموس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز، قاری زوار بہادر

سرکار دوعالمؐ کی عزت وناموس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز، قاری زوار بہادر

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران مسئلہ ختم نبوت اور مسئلہ قادیانیت سے چھڑچھاڑ کرنے سے باز رہیں اقلیتوں کے متعلق کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت سے پوری قوم میں اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے سے پہلے حکمرانوں کا حشر اپنے سامنے رکھیں قوم مہنگائی بے روز گاری، خوردنوش کی قلت جیسے تمام حالات برداشت کرسکتے ہیں مگر رسول اللہ کی ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

دیں گے۔اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قادیانیوں سے متعلق کوئی قدم اُٹھانے سے گریز کریں۔علامہ قاری زواربہادر کا کہنا تھاکہ سرکاردو عالم کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان کے غیور عوام اس سے قبل تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حکمرانوں پر اپنے آقاء کریم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں آئندہ بھی اگر کسی سے ختم نبوت کے مسئلہ کو چھیڑنے کی کوشش کی تو غلامان مصطفےٰ میدان میں نکل کر اس کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی رسول اللہ کی ختم نبوت کے غدار، اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کی سرگرمیوں کو فوراً روکا جائے وہ ایک بار پھر مسئلہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں۔

زوار بہادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -