ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کو جینے کا سلیقہ سکھایا،عزیزالرحمن چن

ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کو جینے کا سلیقہ سکھایا،عزیزالرحمن چن

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز و محور ہمیشہ مزدور اور غریب لوگ رہے ہیں اور ہمیشہ ان کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔کیونکہ قائد ایوان ذ والفقار بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا محور بھی مزدوروں اور غریب لوگوں کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں اور غریبوں کو جدوجہد کرنے کا سلیقہ سکھایا اور جرات و اظہار کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مزدوروں کا استحصال کیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج سب سے زیادہ مزور اور عام آدمی پس رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -