ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گندم کی9800بوریاں برآمد

  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گندم کی9800بوریاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کا گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن،تین مختلف مقامات پر چھاپے مار کرگندم کے 9800 بیگز برآمد کر لئے۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے موضع ڈھلہ کلہ میں کارروائی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے کہا کہ5000 گندم کے بیگز تحویل میں لے کر کاچھا گندم خریداری سنٹر پر بھجوا دیا گیا ہے۔