وہاڑی: عید سیزن کمانے کیلئے بھکاریوں کی ٹیمیں متحرک، کرونا پھیلنے کاخدشہ

      وہاڑی: عید سیزن کمانے کیلئے بھکاریوں کی ٹیمیں متحرک، کرونا پھیلنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)انتظامیہ بھکاریوں سے دفعہ144کی پابندی کرانے میں ناکام ہوگئی بھکاریوں کے جتھے بغیرحفاظتی اقدامات کے شہربھرمیں بدستوربھیک مانگتے دندناتے پھرتے ہیں انتظامیہ کی طرف سے جن دکانوں کوکھلارکھنے کی اجازت دی گئی ہے ان پربھکاریوں نے یلغارکررکھی ہوتی ہے جبکہ نمازجمعہ کے موقع پرمساجدکے باہربھی ہمیشہ کی طرح ہرقسم کے بھکاریوں کی بہت بڑی تعدادبھیک مانگتی رہی جس پرشہریوں عبدالحق، منظوراحمد،محمداشفاق،احمد(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

یار،غلام رسول، منہاج احمد،وارث علی،مبشراحمد،فردوس جمال، مختار احمد ودیگرکاکہناتھاکہ انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے دفعہ144کانفاذکرکے اس پرسختی سے عملدرآمدکرایاجارہاہے اورخلاف ورزی کی صورت میں گرفتارتک کرلیاجاتاہے لیکن شہربھرمیں عوام کیلئے وبال جان بنے بھکاریوں کیلئے کوئی قانون حرکت میں نہیں آرہاحالانکہ بھیک مانگناجرم قراردیاجاچکاہے لیکن نہ جانے انتظامیہ کس مجبوری کی وجہ سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے سے کترارہی ہے جبکہ یہ بھکاری بغیرکسی حفاظتی ماسک کے بھیک لینے کیلئے لوگوں کے پیچھے بھاگتے نظرآتے ہیں بازاربندہونے کی وجہ سے اب بھکاریوں نے رہائشی علاقوں کارخ کرلیاہے اورگھروں سے بھیک لینے پہنچ جاتے ہیں یہ بھکاری بھی کوروناوائرس پھیلانے کاسبب بن سکتے ہیں شہریوں نے کمشنرملتان ڈویژن،ڈپٹی کمشنراورڈی پی او سے بھکاریوں کے خلاف فوری طورپرکارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے