او ایس آئی برانچ مظفرگڑھ، تھانیدار لوٹ مار میں سب سے آگے

  او ایس آئی برانچ مظفرگڑھ، تھانیدار لوٹ مار میں سب سے آگے

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)او ایس آئی برانچ مظفر گڑھ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ملازمین کے تبادلوں کو اضافی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ 2000روپے سے لیکر 5000روپے تک تبادلہ ریٹ مقرر کرلئے۔ سیکیورٹی برانچ مظفر گڑھ کرپٹ اے ایس آئی کیلیے سونے کی کان بن گئی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی عبداللطیف آٹھ ماہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ آفس کی سیکیورٹی برانچ میں تعینات چلا آرہا ہے۔ موصوف کی دفتر میں جڑیں اتنی گہری ہیں۔ کہ اس عرصہ(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

میں متعدد آفیسرز آتے جاتے رہے۔ 27 اپریل 2020 کو 57 پولیس ملازمین کے تبادلے ہوئے۔ جن سے مبینہ طور پر اے ایس آئی نے تین لاکھ روپے سے زائد رقم کمائی۔ منافع بخش پوسٹ کی وجہ سے ایک ہی جگہ پر آٹھ ماہ سے تعینات ہے۔ تین ماہ قبل اے ایس آئی عبداللطیف کا تبادلہ ٹریفک پولیس میں ہوا۔ مگر تاحال اس نے جوائننگ نہیں دی۔ اے ایس آئی عبداللطیف کی لوٹ مار سے پولیس ملازمین اور آفیسر عاجز ہیں۔ مگر خاموش ہیں۔ سیکیورٹی برانچ میں تبادلوں کے نام پر لوٹ مار سے متعلق خبر کے بارے میں مؤقف سے آگاہی کیلیے اے ایس آئی عبداللطیف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں چھوٹا ملازم ہوں تبادلہ کرنا ڈی پی او کا کام ہے ڈی پی او آرڈر کرتے ہیں جسکا میرٹ بنتا ہے ہم کر دیتے ہیں مزید اس نے بتایا کہ اپنی طرف سے کوئی دستخط نہیں کرتا نہ آجتک میں نے پیسے لیئے ہیں اور نہ ایسا آدمی ہوں مزید پی آر او وسیم خان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ثبوت دیں ہم کاروائی کریں گے ایسے لوگوں کی ہمیں تلاش ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -