حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے
لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ محنت کش پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یوم مئی ہمیں مزدورں کی عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،حکومت کوعوام کی فلاح و بہود کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔