شہریوں کو کرونا وائرس، بھوک سے بچانے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش خاور شاہ

  شہریوں کو کرونا وائرس، بھوک سے بچانے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش خاور ...

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی خوش آئند اقدام ہے، حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ کو بہت بڑا ریلیف فراہم کیا ہے،ذخیرہ اندوز کرکے مہنگائی میں اضافہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،مصیبت زدہ اور مسائل میں گھری انسانیت کی مدد کرنے والے مخیر حضرات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں،مشکلات میں ساتھ دینے والے ہی حقیقی دوست ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع قتال پور میں سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی جانب سے بھیجوایا گیا امدادی سامامان مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جہاں انتہائی جان فشانی اور شاندار حکمت عملی کے ساتھ شہریوں کو ”کرونا وائرس“ اور ”بھوک“ سے بچانے کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے وہاں عوام نے بھی حکومتی اقدامات،سفارشات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے میں قابل تشکر تعاو ن کیا ہے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے اپنائے گئے اصولوں کو بالائے طاق رکھ احتیاط کا دامن چھوڑدیں لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دروان بھی احتیاطی تدابیر کو اپنائے رکھیں۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -