میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 145بجلی چوروں کورگڑا
ملتان(نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 145بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ92ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر30لا کھ52 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔30اپریل 2020?ء کو ملتان میں 41 گھریلواورکمرشل صارفین کو61623یونٹس چوری کرنے پر1204194روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 21گھریلوصارفین کو 19875یونٹس چوری کرنے پر257865 روپے جرمانہ،وہاڑی میں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
9 گھریلوصارفین کو 6096یونٹس چوری کرنے پر89611روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو12904یونٹس چوری کرنے پر277300روپے جرمانہ،ساہیوال میں 11گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو31179یونٹس چوری کرنے پر225841روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 6 گھریلو صارفین کو6098یونٹس چوری کرنے پر75400روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 30گھریلوصارفین کو34917یونٹس چوری کرنے پر602000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8 گھریلو صارفین کو5539یونٹس چوری کرنے پر 88107روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 11 گھریلو صارفین کو14356یونٹس چوری کرنے پر232464روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
رگڑا