ڈکیتی کے دوران مزاحمت، گگومنڈی کارکشہ ڈرائیور لاہور میں قتل
گگو منڈی(نامہ نگار)روز گار کے سلسلہ میں لاہور جانے والا شخص دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیامقتول ظہیرعباس لاہور میں رکشہ چلاتا تھا تفصیلات کے مطابق گگو منڈی کے نواحی گاؤں 177۔ای بی کا رہائشی ظہیر عباس ولد سلطان روز گار کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم تھا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے رکشہ چلاتا تھا گزشتہ روز ظہیر عباس اپنی بیوی کے ہمراہ سبزہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
زار لاہور کے ایریا میں کمیٹی کی رقم لے کر آ رہا تھا کہ دو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے اس سے رقم چھننے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ظہیر عباس ہلاک ہو گیا۔