ینگ کنسلٹنٹ کی پریس کانفرنس اے ایم ایس کا لیٹر بدنیتی قرار

      ینگ کنسلٹنٹ کی پریس کانفرنس اے ایم ایس کا لیٹر بدنیتی قرار

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زاہد سرفراز،ڈاکٹر علی وقاص،ڈاکٹر نصرت بزدار،ڈاکٹر مطیع اللہ،ڈاکٹر رضوان شریف و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم ایس(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ڈاکٹر راشدہ کی جانب سے نیوروسرجری کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عامر اعظم کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ لیٹر بدنیتی پر مبنی ہے اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل حقائق یہ ہیں کہ ڈاکٹر عامر معمول کے مطابق کورونا وارڈ میں اپنی ڈیوٹی کرنے گئے اور کرونا کے مریضوں کی نیوروسرجری کال دیکھیں۔ وہاں موجود ڈاکٹر راشدہ نے ان کو مجبور کیا کے وہ آئسولیشن وارڈ کے تمام مریض دیکھیں چاہے ان کو نیوروسرجن کے دیکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ یاد رہے کہ آئسولیشن میں ایسے مریضوں کے پاس بلا ضرورت جانے سے وائرس پھیلنے کا شدید اندیشہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر راشدہ کی اس جاہلانہ بات کو ماننے سے ڈاکٹر عامر نے انکار کیا کیونکہ اس سے مریضوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ اس بات کو انا کا مسئلہ بنا کر یہ لیٹر لکھا گیا جس کے آخر میں خود اعتراف کیا ہے کہ ایک نیوروسرجن کو تمام مریضوں کے سائیکالوجیکل معائنہ کے لئے کہا گیاہے۔

قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -