کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پرکام کرنیوالے ڈاکٹرز، سٹاف کیلئے ڈبل تنخواہ، شہید پیکج کااعلان، طبی حلقوں کاملے جلے ردعمل کااظہار

  کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پرکام کرنیوالے ڈاکٹرز، سٹاف کیلئے ڈبل تنخواہ، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) مختلف طبی تنظیموں کی جانب سے بار بار مطالبات کے بعد پنجاب حکومت نے فرنٹ لائن طبی عملے کے لئے ڈبل تنخواہ اور شہید پیکج کا اعلان کیا ہے تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین ڈاکٹر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

خضر حیات،ڈاکٹر فاران اسلم اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ طبی عملے کو بلا تشخیص پیکج کا حصہ بنایا جائے نوٹیفکیشن میں گریڈ وضح کئے گئے جبکہ اس طرح سب سے زیادہ متاثر ہونے والے فرنٹ لائن میڈیکل افسران اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز محروم رہیں پنجاب حکومت سندھ حکومت کی طرز پر پیکج کا اعلان کردیاہے ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے الاؤنس کا (تنخواہ کے برابر) نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سمیت فرنٹ لائن ورکرز کو یکم اپریل سے (جب تک وبا جاری رہے گی) ڈبل تنخواہ ملنے اور اس کے علاوہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 40 لاکھ سے 80 لاکھ تک کے شہید پیکج/لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا تھا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -