قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کیا جائے،طاہرعزیز

قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کیا جائے،طاہرعزیز

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ہم عوام پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین طاہر عزیز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی،اجلاس میں شرکاء نے اس فیصلہ کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قادیانیوں کی پذیرائی آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے جو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے،1974میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا جو کہ ایک مسلم کا بنیادی عقیدہ ہے۔اگر قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کیا گیا تو ان کو مراعات دی جائیں گی۔

،انہوں نے مزید کہا کہ قادیانیوں کو کسی قسم کی حیثیت نہ دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -