اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو فیڈریشن کو نقصان ہو گا،عاقب سرور

  اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو فیڈریشن کو نقصان ہو گا،عاقب سرور

  

لاہور(پ ر)اٹھارویں ویں آئینی ترمیم کو اگر چھیڑا گیا تو فیڈریشن کو نقصان ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنماؤں عاقب سرور اور ملک شہزاد ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ اٹھارویں ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے لئے مساوی حقوق کی یقین دہانی کرائی گئی جس سابق صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں سے تمام سیاسی اور مذہبی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قبول کیا اور پاس کروایا۔

حالیہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اس آئینی ترمیم کے خلاف کسی بھی قسم کے حکومتی اقدام پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس آئینی ترمیم کی اصل روح کو نافذالعمل کرانے کے لئے سیاسی جدوجہد کرنی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -