جامعات میں دو فیصد کوٹہ رکھنے پر اقلیتوں کا اعجاز عالم سے اظہار تشکر

جامعات میں دو فیصد کوٹہ رکھنے پر اقلیتوں کا اعجاز عالم سے اظہار تشکر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کی جانب سے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا شکریہ اداکیا گیا ہے کہ کیسے انہوں ''پنجاب میں اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے پیکیج'' کے تحت یونیورسٹیوں میں مذہبی اقلیتوں کے لئے دو فیصد کوٹہ مختص کرنے کے تاریخی فیصلہ میں اپنا بے مثال کردار نبھایا۔ در حقیقت اعلیٰ نوکریوں کے حصول میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو 5 فیصد کوٹہ کے تحت متعدد مسائل درپیش تھے۔اہم گزشتہ روز پنجاب کابینہ میں یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے لئے 2فیصدکوٹے کی منظوری دینے کے بعد مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بہتر مستقبل کے حصول میں مدد مل سکے گی۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے نے پاکستان کی لازوال خدمت کی ہے جبکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے تاہم ملکی خدمت کیلئے اپنی مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -